کریسنٹ ماڈل سکول میں 2 روزہ سائنس میلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)خوارزمی سائنس سوسائٹی کے زیر اہتمام 5 واں سالانہ 2 روزہ سائنس میلہ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان میں ہوا۔
پاکستان ائیر فورس کالج سرگودھا، کیڈٹ کالج حسن ابدال، دار ارقم ہائی سکول سبزہ زار، ڈی ایچ اے کیمبرج کیمپس، گورنمنٹ کوئین میری کالج سمیت درجنوں تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ و طالبات ، ملکی و بین الاقوامی سائنسدانوں، نمائش کاروں ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے نمائندہ اداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پرترجمان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان نے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، بچوں کو سائنس کی طرف راغب کرنے کیلئے اٹامک انرجی کمیشن بارے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔