مصطفی آباد: گھوڑوں کی ریس پر قمار بازی، 8 ملزم گرفتار، 3 فرار

مصطفی آباد/للیانی(سٹی رپورٹر)گھوڑوں کی ریس پر قمار بازی کرنے والے 8 ملزموں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم بر آمد کرلی گئی، 3 ملزم گھوڑوں سمیت فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزموں میں لاہور کے رہائشی محمد ساجد، حیدر علی، محمد شعیب، محمد عامر، منیب گجر، بابر گجر، جبکہ وڈانہ کے رہائشی ظہیر عباس میواور امین ملک شامل ہیں، استاد اچھو، بچھا موچی، قاسم پہلوان برف والا فرار ہوگئے۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر مشتاق احمد کی مدعیت میں قمار بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔