فصلو ں کی باقیات جلانے پر 20 زمینداروں کو بھاری جرمانے

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)زراعت ٹیموں نے سموگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 20 زمینداروں کو بھاری جرمانے کیے، جبکہ 200 کسانوں سے حلفیہ بیان لیے۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے زراعت آفیسر کوٹ عبدالمالک سید محمد شعیب بخاری، زراعت آفیسر فیروزوالہ آفتاب احمد شیخ اور دیگر عملے کے ہمراہ کوٹ پنڈی داس، خانپور، نبی پورہ، گالو ڈھینگاں، مومن پورہ، ونڈالہ ناصراور ہڈیالہ ورکاں کے علاوہ موٹر وے کے قریبی علاقوں میں مسلسل مانیٹرنگ کی ، اس سلسلہ میں دھان کی پرالی اور مڈھوں میں لگنے والی آگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ،مختلف علاقوں میں دھان کی فصل کو آگ لگانے والے 20زمینداروں کوبھاری جرمانے کیے گئے ، اسسٹنٹ کمشنر زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے بتایا کہ محکمہ زراعت اور ریونیو کی ٹیمیں موٹروے کے علاقوں میں زمینداروں کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں۔