بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سکیننگ میٹر لگانے کا کام جاری

بجلی چوری کی روک تھام کیلئے  سکیننگ میٹر لگانے کا کام جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیف انجینئر آپریشن سرور مغل اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِ نگرانی بجلی چوری کی روک تھام کے لئے لیسکو کے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر لگانے کا کام جاری ہے۔

اس سے بجلی چوری/ زیادہ لاسز والے علاقوں کی نشاندہی کر کے اس پر کنٹرول کیا جاسکے گا۔ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں بجلی چوری /زیادہ لاسزہیں ان علاقوں میں اے بی سی کیبلز بچھائی جا رہی ہیں تاکہ جو بجلی چور ڈائریکٹ کنڈے لگاتے ہیں یا تاروں کو ٹمپرڈ کر کے بجلی چوری کرتے ہیں ان سے بچا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں