اسرائیلی جارحیت دہشت گردی کا نشان بن چکی :مجلس احرار اسلام

اسرائیلی جارحیت دہشت گردی کا  نشان بن چکی :مجلس احرار اسلام

لاہور(سیاسی نمائندہ)فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں کی بے حسی تاریخ میں رقم کی جائے گی۔ اسرائیلی جارحیت دنیا میں دہشت گردی کا نشان بن چکی ہے۔

فلسطینی مسلمانوں کو اس وقت خوراک کے ساتھ ساتھ عسکری تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنما میاں محمد اویس نے گزشتہ روز مرکزی دفتر احرار لاہور سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا فلسطین میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر بمباری کر کے اسرئیل نے اپنی سفاکیت کی آخری حد بھی پار کر ڈالی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں