ٹیپا کو 50 کروڑ روپے منتقل نہ ہونے سے ترقیاتی کام بند

ٹیپا کو 50 کروڑ روپے منتقل نہ ہونے سے ترقیاتی کام بند

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ٹیپا کو 50 کروڑ روپے منتقل نہ ہونے سے ترقیاتی کام بند ہو گئے،شہر کی سڑکوں کی مرمت و بحالی نہ ہوسکی۔

تفصیل کے مطابق ایل ڈی اے کے شعبہ فنانس نے پنجاب حکومت کے اچھے اقدام کے لئے پیسے ہی نہ دئیے ، حکومت نے سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لئے ٹیپا کا ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ بحال ،ٹھیکیداروں کی بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے اسفالٹ پلانٹ بھی چالو کیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے اسفالٹ پلانٹ اور ایم اینڈ آر کے لئے فنڈز کی منظوری دی، میٹنگ منٹس کے مطابق ایل ڈی اے نے پچاس کروڑ روپے ٹیپا کو منتقل کرنا تھے لیکن3ماہ گزرنے کے باوجود ایل ڈی اے انتظامیہ فنڈز پر قدغن لگائے بیٹھی ہے ۔ ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ نے گلبرگ کی چار سڑکوں پر پیچ ورک لگانے کے بعد کام بند کر دیا،فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے اسفالٹ پلانٹ کو فعال رکھنا بھی چیلنج بن گیا۔ ٹیپا نے فنڈز کیلئے ایل ڈی اے کو مراسلہ بھی لکھا لیکن تاحال فنڈز کا اجرا نہ ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں