خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش

 خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کی کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کے باعث شہر کے پولیس خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش لگ گیا۔

مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے آئے شہریوں کو گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑتا ہے ، صرف ایک لائسنس کے حصول کے لئے پورا دن گزر جاتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لائسنس بنانے والوں کا رش بڑھا ہے تو انتظامات بھی بہتر ہونے چاہئیں، یہاں لمبی لائنوں میں لگنا اور گھنٹوں باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔انچارج پولیس خدمت مرکز برکت مارکیٹ فرقان علی نے کہا رش کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں، 12روز میں برکت مارکیٹ خدمت مرکز میں 4 سے 5 ہزار کے لگ بھگ لائسنس بن چکے ہیں۔ادھر ٹریفک پولیس حکام کے مطابق 14 روز میں کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 5 ہزار 85 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 4 ہزار 448 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں