بغیر پارکنگ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

 بغیر پارکنگ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پارکنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا، انہوں نے کہا بغیر پارکنگ کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن شروع، زیرو ٹالرنس رکھی جائے۔۔۔

 ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور پولیس کی مدد سے آپریشن ہوگا۔ کمشنر نے ایل ڈی اے اور ٹیپا کو بغیر پارکنگ کمرشل عمارتوں کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا بغیر پارکنگ کمرشل بلڈنگز دو نوٹسز کے بعد سربمہر ہونگی۔ پہلا نوٹس چسپاں اور موصول کرایا جائے ۔ دوسرے نوٹس پر جرمانے عائد ہونگے اور تیسرے پر سیل ہونگی، تعمیر کے دوران سڑک خرابی کی ذمہ داری پلازے پر عائد ہوگی۔ پہلے مرحلے میں جیل روڈ کی تمام بغیر پارکنگ کمرشل عمارتوں کو انتباہی نوٹسز دئیے جاچکے ہیں۔کمشنرنے کہا ایگریمنٹ کے باوجود پارکنگ نہ دینے پر کمرشل عمارت کو پہلا نوٹس 10 دن کیلئے دیا جائیگا۔ دوسرے نوٹس پر روزانہ کی شرح سے جرمانہ شروع ہوگا اور تیسرے پر سیل ہوگی۔ علاوہ ازیں کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد پولیو، سموگ، پرائس کنٹرول اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کاجائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا لاہور میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 6349 ہے ،نومبر میں اقبال ٹاؤن میں مثبت ڈینگی لاروازیادہ ملا ہے ،ڈیپ سویپنگ کی جائے ۔ کمشنر نے سموگ کارروائیوں میں ڈی سیلنگ پر سپیشل برانچ سے رپورٹ طلب کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں