تمام اقلیتیں برابر کی پاکستانی ،مساوی حقوق میسر:گورنر پنجاب

تمام اقلیتیں برابر کی پاکستانی ،مساوی حقوق میسر:گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہائوس میں ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام(کاروان خیر سگالی و قومی یکجہتی)کے عنوان سے۔۔۔

 سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے لاہور کے مطالعاتی دورے پر آئے طلبا اور اساتذہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میاں فاروق الطاف، میاں سلمان فاروق، ناہید عمران گل، محمد سیف اللہ، عثمان احمد اور ملک لیاقت تبسم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلیغ الرحمن نے کہا پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں بھی برابر کی پاکستانی ہیں جنہیں ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمیں محبتوں کا فروغ اور نفرتوں کا تدارک کرنا ہے، ایسے لوگوں کا آلہ کار نہ بنیں جو نفرتیں پھیلاتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا ملک کو جن مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے اس کے تناظر میں ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور قومی معاملات کے حوالے سے اپنے فکر و عمل میں یکجہتی پیدا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں