ڈبلیو ایچ او کی جانب سے شیخوپورہ ہسپتال میں سامان فراہم

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے شیخوپورہ ہسپتال میں سامان فراہم

لاہور(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ٹی بی کلینک کے آغاز کے بعد دیگر مختلف طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کیلئے 1 جدید ترین ایمبولینس، 2 الٹرا ساؤنڈ مشین، 5 موٹر سائیکل، 2 آکسیجن کنسنٹریٹرز اور 160 ٹرانسپورٹ باکسز کی منظوری دی تھی۔ سامان کی فراہمی کے حوالے سے ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کو جدید ایمبولنس کی چابی اور دیگر طبی سامان پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں