مانانوالہ:ٹریفک حادثات،طالب علم سمیت 2جاں بحق

 مانانوالہ:ٹریفک حادثات،طالب علم سمیت 2جاں بحق

مانانوالہ (نمائندہ دنیا) مانانوالہ کے علاقے میں ٹریفک حادثات کے دوران طالب علم سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ جی ٹی روڈ پر ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے تیز رفتار مسافر بس کے نیچے آنے سے 15 سالہ طالب علم شازل فاروق موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔متوفی نواحی گاؤں جھلار ساون واہگہ کا رہائشی تھا۔ دوسرے حادثے میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان سخاوت زخموں کی تاب نہ لاسکا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں