سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت نہ ہوسکیں ، خریدار پریشان

سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت نہ ہوسکیں ، خریدار پریشان

لاور( کامرس رپورٹر)مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 10 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔

لہسن چائنہ 5 روپے مہنگا کرکے سرکاری قیمت 605 روپے کلو مقرر ، فروخت 800 روپے فی کلو تک ، سبز مرچ 15 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 85 روپے کلو ، فروخت 120 روپے فی کلو تک ،لیموں 3 روپے بڑھاکر 48 روپے کلو مقرر، فروخت 70 روپے کلو تک ، میتھی کی سرکاری قیمت 5 روپے بڑھاکر 100 روپے کلو مقرر ،فروخت 140 روپے فی کلو تک، پالک 3 روپے بڑھا کر سرکاری ریٹ لسٹ میں 45 روپے کلو مقرر ، ـ فروخت 70 روپے کلو تک، پھول گوبھی 7 روپے مہنگی کرکے سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر ، فروخت 80 روپے فی کلو تک ، شلجم 3 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 63 کلو مقرر ، فروخت 100 کلوتک ، مٹر 15 روپے مہنگے کرکے سرکار لسٹ میں 195 روپے کلو مقرر ، فروخت 320 روپے فی کلوتک ہوتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں