لیسکو:2 اہلکار نوکری سے برطرف

لیسکو:2 اہلکار نوکری سے برطرف

لاہور(اے پی پی)بجلی چوری میں معاونت کا الزام ثابت ہونے پرڈھولنوال سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین نعیم حیدر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ایس ڈی او ڈھولنوال محمد عرفان علی کے مطابق نعیم حیدر لوگوں سے بلوں کے پیسے لیتا اور بجلی چوری کراتا تھا۔ دوسری جانب نصراللہ چوکیدار کو بغیر اطلاع کے 2ماہ سے دفتر سے غیر حاضری اور ایس ڈی او مقدم علی جو کہ ان سے پہلے ایس ڈی او ڈھولنوال تھے ،ان کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں