سمن آباد انڈر پاس کی لاگت میں 60 کروڑ کا اضافہ

سمن آباد انڈر پاس کی لاگت میں 60 کروڑ کا اضافہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سمن آباد انڈر پاس کی تعمیراتی لاگت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، ایل ڈی اے نے سمن آباد انڈر پاس کا ریوائزڈ پی سی ون تیار کرلیا۔۔۔

 انڈر پاس کی لاگت میں اس سے قبل بھی دو مرتبہ اضافہ ہوچکا ہے، سمن آباد انڈر پاس کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 80 کروڑ روپے لگایا گیا، تعمیراتی لاگت میں اضافہ ، لینڈ ایکوزیشن کے ریٹ بڑھنے اور یوٹیلیٹی شفٹنگ کے سبب لاگت میں اضافہ ہوا،سمن آباد انڈر پاس کی لاگت دو ارب 40 کروڑ روپے تک جا پہنچی، سمن آباد انڈر پاس کی لاگت میں ساٹھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ریوائزڈ پی سی ون میں اضافی لاگت کی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں