’’زمین اور ماحولیاتی سائنسز میں ابھرتے ہوئے رجحانات‘‘ پر کانفرنس

’’زمین اور ماحولیاتی سائنسز میں  ابھرتے ہوئے رجحانات‘‘ پر کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ہائرایجوکیشن منصور قادر نے کہا سموگ پر قابو پانے کے لئے نت نئے رجحانات اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام تین روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ’زمین اور ماحولیاتی سائنسز میں ابھرتے ہوئے رجحانات‘ سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے سیاحت سید وصی شاہ، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشیداحمد، جرمنی، کینیڈا، کولمبیا، پاکستان سمیت دیگر ممالک سے مندوبین، محققین، ماہرین، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ وصی شاہ نے ماحولیات، آبی وسائل، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں