گورنر سے بلوچستان کے طلبا، اساتذہ کی ملاقات

گورنر سے بلوچستان کے  طلبا، اساتذہ کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں بلوچستان ریذیڈینشل کالج ژوب اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طلبا اور اساتذہ وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں پروفیسر خورشید بخاری، پروفیسر اکبر، پروفیسر سردار علی، مرزا سعید احمد، مدثر حسن اور دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا ملک کی ترقی تعلیم اور تحقیق کے فروغ سے وابستہ ہے ،جدید دور میں نئی تحقیق اور ٹیکنالوجی سیکھنا بہت اہم ہے ،طلبا مثبت سوچ اپنائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں