پنجاب یونیورسٹی، اکیڈمک فرنٹ کا تمام سیٹوں پر کلین سویپ

پنجاب یونیورسٹی، اکیڈمک  فرنٹ کا تمام سیٹوں پر کلین سویپ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر اکیڈمک فرنٹ نے تمام 7 سیٹوں پر کلین سویپ کردیا۔

اکیڈمک کونسل کے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں فنانس اینڈ پلاننگ کی دونوں سیٹوں پر اکیڈمک فرنٹ کے پروفیسر ساجد رشید اور ممتاز انور کامیاب قرار پائے ۔اسی طرح ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی 3 نشستوں پر پروفیسر محبوب حسین ، پروفیسر سہیل چاند اور پروفیسر رفیعہ رفیق، ممبربی ا و جی کی ایک سیٹ پر پروفیسر کامران عابد اور ممبر اکیڈمک کمیٹی کی سیٹ پر پروفیسر مقیت جاوید بھٹی کامیاب ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں