نجی ائیرلائنز کی پرواز تاخیر کا شکار،عمرہ زائرین پریشان

نجی ائیرلائنز کی پرواز تاخیر کا  شکار،عمرہ زائرین پریشان

لاہور(نیوز رپورٹر)نجی ائیرلائنز کی جانب سے عمرہ زائرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز 801صبح سات بجے روانہ ہونا تھی۔

رات گئے تک اڑان نہ بھرسکی، مسافر صبح 3بجے سے ائیر پورٹ پر موجود رہے ۔مسافرو ں کے مطابق طیارہ روانہ نہیں کیا جاسکا ۔جہاز میں فنی خرابی یا فیول کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسافرخوار ہوتے رہے ،سردی میں ائیر پورٹ لاؤنج میں دس 12گھنٹے سے زائد وقت گزارنا پڑا ،ائیر لائنز انتظامیہ مسافروں کو ہوٹل دے سکی اور نہ ہی ائیر پورٹ پر کھانا مہیا کیا گیا ۔جہاز کا ٹیکنیکل سٹاف بھی سارا دن خرابی دور کرنے کے حوالے سے موجود رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں