جیلانی پارک میں گل داؤدی کے رنگ برنگے جلوے

 جیلانی پارک میں گل داؤدی کے رنگ برنگے جلوے

لاہور(سہیل احمد قیصر)لاہور کی فضائیں پھولوں کی مسکراہٹ سے کھل اُٹھیں۔ گل داؤدی کی بے شمار اقسام کے پھولوں نے رنگوں اور روشنیوں کے جلو میں جیلانی پارک میں ڈیرے ڈال دئیے۔

نظروں کو راحت بخشتی ہوئی نمائش سات روز تک جاری رہے گی۔ تفصیل کے مطابق لاہور کے جیلانی پارک میں گل داؤدی کی سالانہ نمائش کا آغاز ہوگیا جہاں گل داؤدی کی سینکڑوں اقسام کے ہزاروں پھولوں نے رنگ بکھیرنا شروع کردئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ چین سے سفر کرتے ہوئے پاکستان تک پہنچنے والے گل داؤدی کو خزاں اور ابتدائی موسم سرما کی شاندار سوغات قرار دیا جاتا ہے جس کی سالانہ نمائش نے شہر لاہور کی سموگ کے باعث آلودہ فضاؤں میں جیسے مسکراہٹیں سی بکھیر دی ہیں۔بے شمار گملوں میں سجے ہوئے کم و بیش 35 ہزار پھولوں کی رنگ رنگیاں تو ایک طرف رہیں کہ یہاں پھولوں کی مدد سے بنایا گیا اربن لینڈ سکیپ کچھ الگ ہی رنگ ڈھنگ دکھا رہا ہے۔ اِس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے روزنامہ دنیا کو بتایا اِس مرتبہ نمائش میں کچھ نئے فیچر بھی متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے شائقین نمائش دیکھنے کے لیے آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں