برطانوی ہائی کمیشن آفس لاہورکی ہیڈ کا سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)برٹش ہائی کمیشن آفس لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈوج نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا دورہ کیا اور وائس چیئر پرسن جہاں آرا وٹو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پی ایس پی اے کے سی ای او علی شہزاد نے انہیں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تمام پروگرام اور ان کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ جہاں آرا وٹو کا کہنا تھا کہ انہیں سماجی تحفظ کو یقینی بنانے اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبودکے پروگرامز کو لے کر درپیش چیلنجز کا سامنا ہے۔