لاہوربورڈ :بورڈ آف گورنرز کی 3سیٹیں خالی، کارکردگی متاثر

لاہوربورڈ :بورڈ آف گورنرز کی  3سیٹیں خالی، کارکردگی متاثر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سستی سے لاہور تعلیمی بورڈ کے امور متاثر ہونے لگے ہیں۔ ایک ماہ سے بورڈ آف گورنرز کی تین سیٹوں پر نامزدگیاں نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کی سیٹیں فل نہ کی گئیں ،ایک ماہ سے بورڈ آف گورنرز کی تین سیٹیں خالی پڑی ہیں ۔ایک سیٹ کالج پرنسپل ،دو سیٹیں سکول سربراہ زنانہ مردانہ خالی پڑی ہیں ۔خالی سیٹیں پر نہ ہونے سے بورڈ آف گورنرز کی ورکنگ متاثر ہونے لگی ہے۔ ملازمین کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اہم سیٹوں کو پر کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں