خاندانی بہبود کے پیغام کیلئے علما کا تعاون حاصل کرنیکا فیصلہ

خاندانی بہبود کے پیغام کیلئے علما کا تعاون حاصل کرنیکا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے خاندانی بہبود کا پیغام عام کرنے کے لئے علما اور خطیبوں کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس مقصد کے لئے پنجاب کے 36 اضلاع کی تمام 4400 سو یونین کونسلوں میں ایک ایک عالم دین یا خطیب کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں مشورے اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جس کا نمبر 1793 ہے اور یہ 24 گھنٹے کام کر رہی ہے ۔آبادی کنٹرول کرنے کی ذمہ داری صرف عورتوں پر ڈالنا درست نہیں۔اس کے لئے مردوں کی سوچ بدلنے کی زیادہ ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں