ٹیوٹا ٹیکنو وژن کانٹیسٹ 2023 کی تقسیم انعامات تقریب

ٹیوٹا ٹیکنو وژن کانٹیسٹ 2023  کی تقسیم انعامات تقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈئیر(ر)محمد ساجد کھوکھر نے کہا دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بلیو کالر جابز طلبہ کی ترجیح ہیں اور ساتھ ہی یہ ان کے محفوظ اور روشن معاشی مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔

وہ ٹیوٹا ٹیکنو وژن کانٹیسٹ 2023 کی تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پہلی پوزیشن جی سی ٹی ریلوے روڈ نے حاصل کی۔ طلبہ زین علی، سید زوہیب، حمزہ علی نے لیتھ آٹو میٹک مشین کا ماڈل بنایا تھا۔ دوسرے نمبر پر جی سی ٹی ویمن لٹن روڈ رہا۔ بیشہ بتول ، علینہ سلیم نے ری سائیکل جینز کا ماڈل بنایا جبکہ تیسرے نمبر پر جی سی ٹی سیالکوٹ کی ٹیم رہی ان کے طلبہ وہاج رفیق ، محمد بلال، عدیل احمد نے الیکٹریسٹی جنریٹر بائی ویسٹ اینڈ کاربن پیوری فائر کا ماڈل بنایا۔ تقریب میں سینئرڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور ریجنل ڈائریکٹر انجینئر طارق محمود نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں