ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں80فیصد ترقیاتی کام مکمل

ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں80فیصد ترقیاتی کام مکمل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی اور ایل ڈی اے ایونیو ون بارے اجلاس،اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جس میں بتایا گیا کہ جناح سیکٹر میں مجموعی طور پر 80 فیصد ترقیاتی کام مکمل، سی بلاک کے ترقیاتی کام تکمیل کے قریب ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بلاک کے پلاٹ مالکان کو جلد قبضہ دیا جا رہا ہے ، تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی کے اطراف کے داخلی راستوں پر کام جاری ہے ، سولر لائٹس لگانے کا کام جاری یے ۔ سی بلاک کی سڑکوں کے کرب سٹونز، لین مارکنگ اور سٹریٹ سائن مارک لگا دیئے گئے ۔ سی بلاک میں پلاٹ نمبروں کی مارکنگ لگانے کا عمل جاری ہے ۔سی بلاک کے 5,10مرلہ اور 1کنال کے کل 1600 کے قریب پلاٹس کے قبضے دیئے جائیں گے ۔سی بلاک میں مسجد کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔جناح سیکٹر کے چناب روڈ کے بریج کا کام بھی دو ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں