گھر بیٹھے آج سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا فیصلہ
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس پنجاب ،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے شہریوں کی آسانی کے لیے آن لائن ، ویب اور ایپ کے ذریعے لرنر، ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کے حصول کے لیے بہتر سہولیات پر مبنی اپنا بنایا ہوا سافٹ ویئر متعارف کرا رہی ہے ۔
آئی جی اور چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے آان لائن لرنرز کی سہولت پنجاب پولیس ایپ پر آج 11 دسمبر کو شام6بجے دستیاب ہوگی جس سے لوگ گھر بیٹھے اپنا لرنر لائسنس حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے 735تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پرآن لائن سہولت میسر ہوگی۔ علاوہ ازیں رینیول آف لائسنس ، ڈپلیکیٹ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی آن لائن سہولت 17 دسمبر کو میسر ہوگی ۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ریگولر لائسنس کو 25 دسمبر کو آن لائن کیا جائے گا ۔ریگولر لائسنس شہریوں کے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں بننے ہیں، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زیادہ لائسنس بنا کر دے رہی ہے ۔