مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام انفارمیشن ٹیکنالوجی پرسیمینار
لاہور (سیاسی نمائندہ)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آئی ٹی کونسل کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ملک کی تعمیر و ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی ایکسپرٹس نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر نوجوان ہی ملک کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ وہ نہ صرف اپنے لئے اچھے وسائل کما سکیں بلکہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکیں۔جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میاں انصر محمود ، طلحہ میر ،حسن محی الدین، عمرا سحاق، سعد امین، طلحہ جامی، عمر قریشی، محسن اقبال سمیت دیگر نے خطاب کیا۔