غزہ میں امن کیلئے عالمی سربراہی اجلاس پاکستان سے کنول چیمہ کی نمائندگی
لاہور(سٹاف رپورٹر)غزہ میں امن کے لئے عالمی سربراہی اجلاس میں پاکستان سے کنول چیمہ نے نمائندگی کی۔
کامن ایکشن فورم کے زیر اہتمام بین الاقوامی اجتماع میں مختلف ممالک، اقوام اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے 40 سرکردہ بااثر افراد اور دانشوروں کو شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ غزہ میں امن کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔ مائی امپیکٹ میٹر کی بانی اور سی ای او کنول چیمہ کو سپین کے شہر میڈرڈ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کی جانب سے واحد مندوب کے طور پر مدعو کیا گیا۔