غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی انتہا ہوچکی:ساجد میر

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی انتہا ہوچکی:ساجد میر

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی انتہا ہوچکی ہے جس پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور او آئی سی کی بے حسی قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے زیر انتظام دفاع فلسطین علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی،پروفیسر ابراہیم بھٹی،مفتی یوسف قصوری،پروفیسر حافظ محمد سلفی،ڈاکٹر عبد الحئی مدنی، مولانا ابراہیم طارق، مولانا افضل سردار، حافظ فیصل افضل شیخ، محمد اشرف قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔ سینیٹر ساجد میر نے مزید کہا شرم کی بات ہے کہ یہودی غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کرتے ہوئے نہیں تھکے ،مسلمان ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے تھک گئے۔ انہوں نے کہا یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ پوری شدت سے جاری رہنا چاہیے، امریکہ اور یورپ کی دوغلی پالیسیوں نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، انہیں یوکرین جنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر آتی ہے لیکن فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں