سرکاری نرخنامہ صرف دکھاوا: سبزیاں، پھل مرضی کی قیمتوں پر فروخت

سرکاری نرخنامہ صرف دکھاوا: سبزیاں، پھل مرضی کی قیمتوں پر فروخت

لاہور( کامرس رپورٹر)شہر کی اوپن مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامہ صرف دکھاوے کیلئے آویزاں رہا، دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی مرضی کے نرخوں پر فروخت جاری رکھی۔۔۔

حکومت کے زیر انتظام بازاروں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت ہوئے تاہم خریداروں کی جانب سے اشیا کے معیار کی شکایات دیکھنے میں آئیں۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 45 روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف اوپن مارکیٹوں میں دکاندار 65 سے 70 روپے کلو فروخت کرتے رہے۔ آلونیا درجہ دوم 40 کی بجائے 60، پیاز درجہ اول 205 کے بجائے 280، درجہ دوم 190 کے بجائے 230، ٹما ٹر درجہ اول 95 کی جگہ 130، درجہ دوم 85 کے بجائے 100، لہسن دیسی 510 کے بجائے 580، لہسن چائنہ 525 کی جگہ 600، ادرک تھائی لینڈ 455 کے بجائے 500، ادرک انڈونیشیا 340 کے بجائے 380، کھیرا فارمی 50 کی جگہ 60، میتھی 90 کے بجائے 140، بینگن 95 کی جگہ 120، بند گوبھی 125 کے بجائے 150، پھول گوبھی 105 کی جگہ 140، شملہ مرچ 230 کے بجائے 260، بھنڈی 215 کی جگہ 260، شلجم 55 کے بجائے 70، مٹر 140 کی جگہ 160، کریلا 330 کے بجائے 360، سبز مرچ درجہ اول 210 کے بجائے 250، لیموں چائنہ 70، مونگرے 215 کے بجائے 230، پالک دیسی 58، ٹینڈیاں فارمی 95 کے بجائے 120، مولی 22 کی جگہ 25، گھیا کدو 125 کے بجائے 140، پالک فارمی 50، گاجر چائنہ 110 کی جگہ 130، گاجر دیسی 50 کے بجائے 65 جبکہ پیٹھا 21 کے بجائے 30 روپے کلو تک فروخت ہوا۔ سیب گاچہ درجہ اول 195 کے بجائے 250، درجہ دوم 125 کی جگہ 180، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 305 کے بجائے 400، درجہ دوم 170 کی جگہ 240، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول 150 کے بجائے 200، درجہ دوم 90 کی جگہ 150، سیب ایرانی 255 کے بجائے 300، سیب سفید درجہ اول 165 کی جگہ 220، درجہ دوم 90 کے بجائے 130، امرود درجہ اول 125 کے بجائے 150، درجہ دوم 68 کے بجائے 90، انار بدانہ 650 کے بجائے 750، دانے دار 415 کی جگہ 530، انار قند ھاری 310 کے بجائے 370، بیر 100 روپے کلو تک فروخت کئے گئے۔ کیلا درجہ اول 155 کے بجائے 220، درجہ دوم 105 کے بجائے 160، مسمی درجہ اول 110 کے بجائے 160، درجہ دوم 65 کی جگہ 100، کنو درجہ اول 200 کے بجائے 280، درجہ دوم 85 کے بجائے 160 روپے درجن تک فروخت کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں