گڈز اڈے پر سلنڈر دھماکے، دکانوں کو آگ لگ گئی

 گڈز اڈے پر سلنڈر  دھماکے، دکانوں کو آگ لگ گئی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)برانڈرتھ روڈ پر گڈز اڈے پر سلنڈر دھماکے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، متعدد دکانوں کو آگ لگ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ گاڑی سے سلنڈر اتارے جا رہے تھے کہ اچانک ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی جس سے مزید سلنڈروں کو آگ لگی اور دھماکے شروع ہو گئے ، علاقہ میں بجلی بھی معطل ہوگئی ، ریسکیو کے مطابق جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں