گلبرگ پولیس کی مبینہ ساز باز ،11 ملزم فرار

گلبرگ پولیس کی مبینہ  ساز باز ،11 ملزم فرار

لاہور(شاہ زیب شہزاد)تھانہ گلبرگ پولیس کی مبینہ ساز باز سے گرفتار 11 ملزم فرار ہوگئے، لبرٹی چوک پر ڈنڈا بردار مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ کی تھی۔۔۔

 ملزموں کے خلاف کار سرکار مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزموں میں شہاب علی، محمد جاوید ، شاہد طارق، محمد عمر، خالد محمود، مبین علی، عبدالا حد، عبداللہ ،اظہر اسلم، ارشد اور عدیل شامل تھے ۔اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نے روزنامہ دنیا کو تصدیق کی کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی لاپرواہی کے باعث ملزم فرار ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں