معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 زخمی

معمولی جھگڑے پر فائرنگ  سے باپ بیٹے سمیت 3 زخمی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں معمولی جھگڑے پرنامعلوم نوجوان نے دوستوں سے ملکر باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔

گلستان کالونی غازی روڈ پر معمولی جھگڑے کے بعد نوجوان نے دوستوں کو بلوا کر گولیاں چلا دیں جس کی زد میں آ کر باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں 57 سالہ صدیق، 34 سالہ محمد اکرم اور ساتھی ندیم شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ندیم کا نامعلوم موٹر سائیکل سوار سے ٹکرانے کے باعث جھگڑا ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں