پریذائیڈنگ آفیسر سے بدتمیزی 2خواتین سمیت 3 افراد پرمقدمہ

پریذائیڈنگ آفیسر سے بدتمیزی  2خواتین سمیت 3 افراد پرمقدمہ

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)عام انتخابات کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر سے بدتمیزی اورمہر چوری کے الزام میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے پریذائیڈنگ آفیسر قیس محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم عباس ڈوگر ، غزالہ اور آسیہ نے پولنگ کی ویڈیوز بنائیں ،منع کرنے پر بدتمیزی کی اورانہیں زدوکوب کرکے 9 خانوں والی سرکاری مہر چوری کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں