جی سی یو سینڈیکیٹ فیصلوں کیخلاف وی سی کے فیصلے کالعدم

جی سی یو سینڈیکیٹ فیصلوں کیخلاف وی سی کے فیصلے کالعدم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے وائس چانسلر کے متنازع فیصلے واپس لینے کی ہدایت کردی۔

تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے میٹنگ منٹس منظور کرلئے گئے جن کے مطابق اساتذہ کی روکی گئیں تنخواہیں جاری کرنے ،ہاسٹلز کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔وائس چانسلر کی جانب سے سینڈیکیٹ ممبران کی تبدیلی مسترد ، پرانے ممبر بحال کردئیے گئے ۔ رجسٹرار کا چارج واپس ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر شوکت کو دینے کی ہدایت کی گئی ۔کم داخلوں والے ڈیپارٹمنٹس میں ایک دفعہ پالیسی میں تبدیلی کی اجازت دی گئی ۔سینڈیکیٹ کے فیصلوں کے خلاف وائس چانسلر کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں