آمدن میں اضافے کیلئے پیسی کا مرکزی دفتر کرایہ پر دینے کا فیصلہ

آمدن میں اضافے کیلئے پیسی کا  مرکزی دفتر کرایہ پر دینے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) نے مرکزی آفس کرایہ پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔ آمدن میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی آفس جیل روڈ کی جگہ ملٹی سٹوری بلڈنگ بنائی جائے گی۔

پیسی گورننگ باڈی نے تجویز کی منظوری دے دی ،پیسی ہیڈ آفس کو گلبرگ میں واقع آفس میں منتقل کیا جائے گا ۔رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد میں اضافے سے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پیسی حکام کا کہنا تھا اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ریونیومیں اضافہ ضروری ہے۔ گورننگ باڈی نے ملٹی سٹوری بلڈنگ بنانے اور کرایہ سے آمدن کا تخمینہ لگانے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں