تعلیمی بورڈز،پیپر مارکنگ قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ

تعلیمی بورڈز،پیپر مارکنگ قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تعلیمی بورڈ ز نے پیپر مارکنگ کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔ تمام تعلیمی بورڈز کی مشاورت سے نئے ایس او پیز تیار کئے جائیں گے۔

آئندہ 2 کے بجائے 3 سال میٹرک اور انٹر کو پڑھانے والے اساتذہ سے پیپر مارکنگ کر ائی جائے گی ۔ ایس او پیز کی باقاعدہ منظوری پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز سے لی جائے گی ۔آئندہ غلط مارکنگ پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے سربراہ پر ذمہ داری عائد ہوگی۔ٹیچر کی جانب سے پرائیویٹ ادارہ چھوڑ جانے پر ادارے کے پرنسپل کو جرمانہ کیا جائے گا۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی جانب سے غلط مارکنگ پر بھی سزا دی جائے گی۔غلط مارکنگ پر سرکاری ٹیچر کی سالانہ انکریمنٹ روک لی جائے گی۔نئے ایس او پیز منظوری کیلئے جلد پی بی سی سی کو پیش کئے جائیں گی۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ایس او پیز کے اطلاق سے پیپرز مارکنگ کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں