گیس بلوں سے صارفین پریشان،ہربنس پورہ میں احتجاج

گیس بلوں سے صارفین پریشان،ہربنس پورہ میں احتجاج

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)رواں ماہ گیس بل دیکھ کر صارفین پریشان ہوگئے، سوئی ناردرن گیس ہربنس پورہ سب آفس کے باہر احتجاج کیا۔۔۔

 مظاہرین نے گیس دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے روک دیا۔ خواتین اور مرد ہاتھوں میں بل اٹھا کر ہربنس پورہ دفتر پہنچے۔ مظاہرین نے کمپنی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے کینال روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کئے رکھا۔ان کا کہنا تھا پوری سردی گیس میسر نہیں تھی مگر بل ہزاروں روپے آگئے ،گھریلو صارفین کو کمرشل جتنے بل آئے ہیں، 500 سے 1000 روپے تک بل آتے تھے ،رواں ماہ کسی کا 40، کسی کا 50 ہزار اور کسی کا لاکھ روپے سے بھی زیادہ بل آیا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا، پہلے بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا گیا اور اب گیس غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئی، حکومت معاملے کا نوٹس لے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں