داخلی وخارجی چیک پوسٹوں پر 20719 وہیکلز کی چیکنگ

داخلی وخارجی چیک پوسٹوں پر 20719 وہیکلز کی چیکنگ

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)پی ایس ایل میچزکے پیش نظر لاہور پولیس کی جانب سے سنیپ چیکنگ جاری رہی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے بتایا رواں سال اب تک شہر کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر 20719 وہیکلز اور 14403 موٹر سائیکلز، 212413 شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔ دوران چیکنگ 2254 گاڑیوں کے بلیک پیپر اور 8 گاڑیوں سے بلیو لائٹس ہٹائی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں