آسٹریلوی ہائی کمشنر کا آئی جی کے ہمراہ پولیس دفاتر کا دورہ

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا آئی جی کے ہمراہ پولیس دفاتر کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ پنجاب پولیس کے مختلف دفاتر کے دورے کئے اور پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن و پبلک سروس ڈلیوری اصلاحات کو سراہا۔

دریں اثنا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پرائیویٹ سیکرٹری جمیل بٹ کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں