لندن سے واپسی پر نواز شریف کے پوسٹر آویزاں کرنے کیخلاف سماعت ملتوی

لندن سے واپسی پر نواز شریف کے پوسٹر آویزاں کرنے کیخلاف سماعت ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے میاں نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر انکے پوسٹر اورفلیکس آویزاں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔۔۔

عدالت نے پوسٹر آویزاں کرنے کے لیے ڈی سی لاہور اور پی ایچ اے کا اجازت نامہ طلب کر لیا۔دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے نواز شریف کی وطن واپسی پر پروٹوکول دینے اور سلیوٹ کرنے پر سی سی پی او لاہور کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا تے ہوئے قانون کے تحت فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں