سیکرٹری کا دورہ مزار بی بی پاکدامن

سیکرٹری کا دورہ مزار بی بی پاکدامن

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے گزشتہ روز مزار حضرت بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور مزار کی اپروچ روڈ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایمپریس روڈ سے تین سو میٹر نیاراستہ کشادہ اور صاف ستھراہے جس سے زائرین کی آمدورفت میں سہولت اور مجموعی ماحول میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا راستے کے آغاز پر زائرین کے لئے ٹوائلٹس بلاک، واش رومز، وضوخانے، پارکنگ اور شوکیپنگ کی شاندار تعمیرات کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں