بھارت سے آنے والا سامبڑ ہرن جلو پارک منتقل

 بھارت سے آنے والا سامبڑ ہرن جلو پارک منتقل

لاہور(وومن رپورٹر)بھارت سے آنے والا سامبڑ ہرن جلو پارک منتقل کردیا گیا، ہرن بھارتی سرحد عبور کرکے واہگہ کے علاقے میں داخل ہوا، شہریوں کی مدد سے اسے پکڑلیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ کا کہنا ہے جلو پارک میں سامبڑ ہرن کی تعداد 11 ہو گئی۔ یہ ہرن کی نایاب قسم ہے جو پاکستان میں نہیں پائی جاتی، پاکستان میں جتنے بھی سامبڑ ہرن ہیں وہ بھارت سے آئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں