بلاول کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف بیان قابل مذمت: اجمل قادری

 بلاول کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف  بیان قابل مذمت: اجمل قادری

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے سربراہ مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے ویڈیو پیغام میں کہا۔۔۔

 بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف جو زبان استعمال کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہمارے شدید ذاتی و سیاسی اختلافات ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ایک قد آور اسلامی شخصیت اور زیرک سیاستدان ہیں ،ان کے خلاف اس قسم کی باتیں بلاول بھٹو کو نہیں زیب دیتا، بلاول اپنے قد سے بڑی باتیں نہ کیا کریں اور مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف دئیے گئے بیان پر ان سے معذرت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں