گلبرگ:بیشتر املاک مالکوں نے پانی، سیوریج کے بل دبالئے

گلبرگ:بیشتر املاک مالکوں نے پانی، سیوریج کے بل دبالئے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)گلبرگ میں بیشتر املاک مالکان نے واسا کو پانی اور سیوریج کے بل ادا نہ کیے، گزشتہ کئی برسوں سے واسا حکام ان ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔۔۔

 گلبرگ کی تین سب ڈویژن میں 742 کنکشن ہولڈرز نے بل ادا نہ کیے، گلبرگ کی تین سب ڈویژنز میں 11 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار روپے کے بل واجب الادا ہیں، گلبرگ ٹاؤن میں گلبرگ سب ڈویژن کے 330 ڈیفالٹرز کا انکشاف ہوا ہے، گلبرگ سب ڈویژن میں 4 کروڑ 49 لاکھ 60 ہزار روپے کے بل ادا نہیں کیے گئے، گلبرگ ٹاؤن کی شملہ ہل سب ڈویژن میں 82 کنکشن ہولڈر نے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے ادا نہیں کیے، گلبرگ ٹاؤن کی مزنگ سب ڈویژن میں 330 نادہندہ کنکشن ہولڈر نے پانچ کروڑ 42 لاکھ روپے دبا لیے۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ واسا گلبرگ ڈائریکٹوریٹ کو ریکوری تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، رواں ہفتے ان تمام ڈیفالٹرز سے ریکوری کی جائے گی، بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن منقطع اور تادیبی کاروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں