بینک آف پنجاب نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

بینک آف پنجاب نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)دی بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 20 فروری کو 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کیلئے بینک کے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کا جائزہ لینے اور منظوری دینے کیلئے اجلاس کیا۔

بینک کی مالی کارکردگی پر غور کرتے ہوئے، بورڈ نے چیلنجز میکرو اکنامک ماحول کے باوجود شاندار نتائج دینے پر مینجمنٹ ٹیم کی تعریف کی۔ 31 دسمبر کو ختم ہونے والے سال کیلئے کل اثاثوں میں 50فیصد اضافہ ہوا جو 2.2 کھرب روپے تک پہنچ گئے ۔ پچھلے سال دی بینک آف پنجاب کو متعدد مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز اور ایکریڈیشنز سے نوازا گیا ۔ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے بینک کی مضبوط مالی پوزیشن کی مزید تصدیق کی گئی، جس نے اپنی طویل مدتی درجہ بندی کو \'\'AA+\'\' پر برقرار رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں