کوٹے کے باوجود ہزاروں خصوصی افراد نوکریوں سے محروم

 کوٹے کے باوجود ہزاروں خصوصی افراد نوکریوں سے محروم

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں خصوصی افراد کیلئے جاب کوٹہ مقرر ہونے کے باوجود ہزاروں خصوصی افراد سرکاری نوکریوں سے محروم ہیں۔۔۔

 جبکہ خواجہ سراؤں کیلئے کوئی جاب کوٹہ تو مقرر نہیں تاہم چند محکموں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر انہیں بھرتی کیا گیا۔ خصوصی افراد کا کہنا ہے حقوق سے متعلق آگاہی کے فقدان، دفاتر میں آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ میسر نہ ہونے اور دفاتر میں بھی خصوصی افراد کے لئے بنیادی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ہم نوکری نہیں کر پاتے ۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن نے اس حوالے سے کہا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ایک لاکھ کے قریب خصوصی افراد کو خدمت کارڈ کے ذریعے ماہانہ وظائف دیتی ہے، اس اتھارٹی کا سالانہ بجٹ ڈھائی ارب کے قریب ہے۔ محکمہ لیبر بھی خصوصی افراد کے حوالے سے کام کرتا ہے، ملازمت میں ان کیلئے مختص 3 فیصد کوٹہ کو یقینی بنا یا جا رہا ہے جس پر 90 فیصد سے زائد کام ہوچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں