این ٹی ڈی سی :ترسیلی نظام میں حائل رکاوٹیں ختم کرنیکی مہم

این ٹی ڈی سی :ترسیلی نظام میں حائل رکاوٹیں ختم کرنیکی مہم

لاہور(سٹاف رپورٹر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کی ٹیکنیکل ٹیموں نے 220 کے وی گرڈ سٹیشن گکھڑ میں دوسرے 160ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کے ساتھ تبدیل کردیا۔

مذکورہ 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو انرجائز کردیا گیا ۔یہ منصوبہ ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے چلنے والے نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ کا حصہ ہے اور اسے ترسیلی نظام میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کی مہم کے تحت مکمل کیا گیا جس سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن گکھڑ کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ نئے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر سے گیپکو ریجن میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، صنعتی، دیہی اور شہری صارفین کو فائدہ پہنچے گا اور ترسیلی نظام مزید مستحکم ہوگا۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خاں نے پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر پراجیکٹ ڈلیوری (نارتھ) ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں