پولیس کیلئے نئے پی ٹی شوز اور واٹر ڈسپنسرز کی خریداری کی منظوری

 پولیس کیلئے نئے پی ٹی شوز اور واٹر  ڈسپنسرز کی خریداری کی منظوری

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کیلئے نئے پی ٹی شوز اور واٹر ڈسپنسرز کی خریداری کی منظوری دے دی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا فورس کے نئے پی ٹی شوز کی خریداری کیلئے نجی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیااور 8 ہزار نئے جوڑے 2080 روپے فی کس کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی گئی۔ ترجمان نے کہا شوز کی خریداری کیلئے 1 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔واٹر ڈسپنسر کے 17 یونٹ، 48 ہزار فی کس کے حساب سے خریدے جا رہے ہیں ، 8 لاکھ 16 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں