سکولوں سے باہر بچوں میں اضافہ پریشان کن:گورنر

سکولوں سے باہر بچوں میں اضافہ پریشان کن:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہورمیں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے تین نئے پروگراموں کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن محمد احسن وحید، چیئرمین بورڈ آف گورنرز چلڈرن لائبریری کمپلیکس ڈاکٹر ناصر جاوید، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نوید شہزاد مرزا، منیجنگ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس احمد خاور شہزاد اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ گورنر نے نالج ویلیو اور سکل بیسڈ تعلیم، سپیس ریس پاکستان اور ورچوئیل ریئلٹی پلیٹ فارم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ انہیں اعلی اخلاقی اقدار سکھانا اور ان کی کردار سازی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کا مستقبل بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت سے وابستہ ہے۔ سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں اضافہ پریشان کن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں