وکلا ہڑتال،ہائیکورٹ میں سماعت رکوانے بھی پہنچ گئے

وکلا ہڑتال،ہائیکورٹ میں سماعت رکوانے بھی پہنچ گئے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور بار ایسوسی ایشن نے ایوان عدل سے سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف جمعرات کے روز ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔۔۔

جس کے بعد لاہور بار کے وکلا لاہور ہائی کورٹ وکلا کنونشن میں پہنچ گئے جہاں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی نے بھی ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ وکلا نے عدالتی کام بند کرایا ،اس دوران وکلا جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں کام بند کرانے پہنچ گئے ۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی نائب صدر ربیعہ باجوہ نے فاضل جج سے استدعا کی کہ ہڑتال ہے پلیز کارروائی ختم کردیں جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کونسی قیامت آگئی ہے ،یہ کیس تو سن لینے دیں ،پہلے بتا دیتے ہم گھر سے ہی نہ آتے ۔ وکلا نے ہائیکورٹ احاطے میں احتجاجی کنونشن منعقد کیا جس میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر حسین بھٹی،وکلا رہنماؤں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں